نئی دہلی،27نومبر(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ان الزامات کو 'برم پھیلانا' spread confusion بتایا کہ آئین تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا خود کشی کرنے جیسا ہوگا. عدم رواداری کی بحث کے درمیان ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت کا ایک ہی مذہب ہے انڈیا فرسٹ، حکومت کا ایک ہی مذہب ہے ہندوستان کا آئین۔
ہندستانی آئین سازکی 125ویں سالگرہ پر دستور کے تئیں عہد بند ی کے موضوع پر د و روزہ بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر
مودی نے آئین کی اہمیت اور افادیت پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب نے ملک کا آئین مرتب کرتے وقت غریبوں، پسماندہ طبقات اور مراعات سے محروم لوگوں کے سماجی مفادات کے تحفظ کا مکمل احاطہ کیاا س لئے اس آئین میں کہیں کسی تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں البتہ اس پر حسب تقاضہ عمل درآمد کی سخت ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کو بااختیار اور مضبوط بنانے کی پُر زور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک سماج کے تمام طبقات کے لوگ مضبوط نہیں ہوجاتے تب تک ملک مضبوط نہیں ہوگا۔